داعش سے سب سے زیادہ تیل کون خرید رہا ہے؟ ایسے ملک کا نام سامنے آگیا کہ کوئی تصور بھی نہ کرسکتا تھا

داعش سے سب سے زیادہ تیل کون خرید رہا ہے؟ ایسے ملک کا نام سامنے آگیا کہ کوئی ...
داعش سے سب سے زیادہ تیل کون خرید رہا ہے؟ ایسے ملک کا نام سامنے آگیا کہ کوئی تصور بھی نہ کرسکتا تھا

  

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شامی صدر بشارالاسد کی حکومت شدت پسند تنظیم داعش کے ہاتھوں خاتمے کے قریب پہنچی ہوئی ہے اور مغربی حمایتیوں کی طرف سے داعش کے خاتمے کے لئے بھرپور جنگ لڑرہی ہے، لیکن دوسری جانب یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں کہ شامی حکومت داعش سے ہی روزانہ لاکھوں ڈالر کا تیل خریدنے پر مجبور ہے۔

مزید جانئے: داعش پر امریکی اتحاد کے تازہ حملے ،تیل سے بھرے 116ٹرک تباہ

جریدے بزنس انسائیڈر کے مطابق شمالی شام کے تیل کے کنووں کی بڑی تعداد داعش کے قبضے میں جاچکی ہے اور اب صورتحال یہ ہے کہ شامی حکومت روزانہ تقریباً 15 لاکھ ڈالر (تقریباً 15 کروڑ پاکستانی روپے) کا خام تیل داعش سے خریدتی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شام کی صورتحال اس لحاظ سے انتہائی دلچسپ ہے کہ صدر بشارالاسد کو داعش کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لئے تیل کی مسلسل سپلائی کی ضرورت ہے اور یہ سپلائی کسی اور کی طرف سے نہیں بلکہ داعش کی طرف سے ہی کی جارہی ہے۔

داعش اپنے سب سے بڑے دشمن بشارالاسد کو ہی تیل فروخت نہیں کرتی بلکہ خام تیل کی ایک بڑی مقدار بلیک مارکیٹ کے تاجروں کو بھی فروخت کرتی ہے، جو اسے خطے کے کئی باغی گروپوں اور داعش کے زیر قبضہ علاقے میں رہنے و الے لوگوں کو فروخت کرتے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی