عصمت محمود کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 13روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

عصمت محمود کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 13روزہ جسمانی ریمانڈ پر ...
عصمت محمود کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 13روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حادثے کا شکار ہونے والے شاہین ائیرلائن کے طیارے کے پائلٹ عصمت محمود کو 13روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔ ملزم پائلٹ عصمت محمود کو انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیاجہاں سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جس وقت پائلٹ نے جہاز لاہور ایئر پورٹ پر اتارا اس وقت وہ نشے میں تھا۔ ملزم نے اپنی غفلت اور نااہلی سے مسافروں کی زندگیاں خطرے میں ڈالیں۔ عصمت محمود کے وکیل نے سرکاری وکیل کے دلائل کو مسترد کر دیا۔ عدالت نے مزید تفتیش کے لیے ملزم کو تیرہ دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔واضح رہے پائلٹ عصمت محمود پر نشے کی حالت میں جہاز اڑانے کا الزام ہے اور انہیں اتوار کی رات کو کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ نجی ائیرلائن کا طیارہ لینڈنگ گیئر ٹوٹنے سے رن وے سے اتر گیا تھا اور حادثے سے بال بال بچا۔

مزید : لاہور