آپریشن ضرب عضب :سیاسی اقدامات سست روی کاشکار ہیں :میجر جنرل اظہر عباسی

آپریشن ضرب عضب :سیاسی اقدامات سست روی کاشکار ہیں :میجر جنرل اظہر عباسی
آپریشن ضرب عضب :سیاسی اقدامات سست روی کاشکار ہیں :میجر جنرل اظہر عباسی

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )جی او سی نائن ڈویژن کے میجر جنرل اظہر عباسی نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے سیاسی اقدامات سست روی کا شکار ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عسکری اقدامات کے ساتھ سیاسی اقدامات کی بھی ضرورت ہے۔سیاسی اقدامات کی وہ رفتار نہیں ہے جو عسکری کارروائی کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ فاٹا میں آپریشن مکمل کرلیا ہے۔شوال سمیت جنوبی وزیرستان میں فوج کا مکمل کنٹرول ہے۔فاٹا میں رٹ قائم کرنا پاک فوج کا مشن تھا۔آخر میں انہوں نے کہا کہ ہر چیز کا حل صرف فوج نے ہی نہیں دینا۔

مزید : قومی