ہائی کورٹ:خواجہ احمد حسان کی نااہلی کی درخواست پر جواب طلب

ہائی کورٹ:خواجہ احمد حسان کی نااہلی کی درخواست پر جواب طلب
ہائی کورٹ:خواجہ احمد حسان کی نااہلی کی درخواست پر جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے متوقع مئیر اورمسلم لیگ (ن) کے راہنما خواجہ احمد حسان کی نااہلی کے لئے دائر آئینی درخواست پر خواجہ احمد حسان،الیکشن کمشن،لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔مسٹرجسٹس شاہد کریم نے یہ نوٹس اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر جاری کیاجس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ خواجہ احمد حسان نے ایل ڈی اے،میٹروبس، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے علاوہ مختلف عہدوں سے 10ستمبر2015 کو استعفیٰ دیا جبکہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 11ستمبر2015مقرر تھی پنجاب لوکل گورنمٹ آرڈیننس 2001 کے سیکشن ای 27(2)کے تحت سرکاری اور نیم سرکاری ملازم ملازمت چھوڑنے کے دو سال بعد ہی الیکشن لڑ سکتاہے جبکہ خواجہ احمد حسان نے صرف ایک دن کے وقفے کے بعد کاغذات نامزدگی داخل کروائیے اور یوں وہ اس عہدے کے لئے نااہل ہیں، الیکشن کمشن پاکستان آئینی اور قانونی پابندیوں پر عمل نہیں کرواسکا،اہلیت اور نااہلیت کی جانچ پڑتال نہیں ہوسکی درخواست گزار گزشتہ 03سالوں سے مختلف درخواستیں دائر کرتاآیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل62,63اور لوکل گورنمنٹ کے اہلیت کے قوانین پر عملدرآمد ہوسکے مگر ایسا نہیں ہوا مدعی ایک شہری عزیز مسعود نے خواجہ احمد حسان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھائے مگر اس پر کچھ نہیں ہوا ان حالات میں خواجہ احمد حسان چیئرمین یونین کونسل نہیں رہ سکتے انہیںاس عہد ے سے برطرف کیا جائے۔

مزید :

لاہور -