ہائی کورٹ:عبدالعلیم خان سمیت کئی شخصیات کو جم خانہ کلب کی رکنیت دینے کے خلاف درخواست پر نوٹس

ہائی کورٹ:عبدالعلیم خان سمیت کئی شخصیات کو جم خانہ کلب کی رکنیت دینے کے خلاف ...
ہائی کورٹ:عبدالعلیم خان سمیت کئی شخصیات کو جم خانہ کلب کی رکنیت دینے کے خلاف درخواست پر نوٹس

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماعبدالعلیم خان،گلوکارہ فریحہ پرویز،سابق رکن قومی اسمبلی کشمالہ طارق، پولیس افسران رانا ایازسلیم،شہزادہ سلطان اور مینٹل ہسپتال کے پرنسپل نصرت حبیب رانا سمیت تین سو پچاس سیاستدانوں،بیوروکریٹس اور اعلی شخصیات کومبینہ طور پر میرٹ کے برعکس جم خانہ کلب کی ممبر شپ دینے کے خلاف درخواست پر مدعاعلیہان سے جواب طلب کر لیا۔مسٹرجسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار ضیاشاہد وثیر کے وکیل رانا وقاص لطیف نے عدالت کو بتایا کہ جم خانہ کلب کی انتظامیہ نے قواعد پر پورا نہ اترنے والے من پسند تین سو پچاس بیورو کریٹس،سیاسی شخصیات کو جم خانہ کلب کی ممبر شپ دے دی۔انہوں نے بتایا کہ جم خانہ کلب میں پہلے سے ممبر شپ کے لئے اپلائی کرنے والے امیدواروں کو نظر انداز کیا گیا جو کہ واضح طور پر امتیازی سلوک ہے۔جس پر عدالت نے مدعاعلیہان کونوٹس جاری کردیئے اورجم خانہ کلب کی رجسٹریشن کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 15دسمبر تک کے لئے ملتوی کر دی۔

مزید : لاہور