کرکٹر عمر اکمل نے ماڈل ریچل خان کو50کروڑ روپے ہرجانہ کا نوٹس بھیج دیا

کرکٹر عمر اکمل نے ماڈل ریچل خان کو50کروڑ روپے ہرجانہ کا نوٹس بھیج دیا
 کرکٹر عمر اکمل نے ماڈل ریچل خان کو50کروڑ روپے ہرجانہ کا نوٹس بھیج دیا

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)کرکٹر عمر اکمل نے ماڈل ریچل خان کو 50کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا،جس میں کہا گیا ہے کہ ریچل خان نے 15روز میں ہرجانہ ادا نہ کیا اور معافی نہ مانگی تو قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔معروف کرکٹر عمر اکمل نے یہ نوٹس اپنے وکیل مبین الدین قاضی کے ذریعے بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ریچل خان نے حال ہی میں ان کے حوالے سے میڈیا پر متنازعہ بیانات دئیے جن سے ان کی ساکھ اور شہرت کو نقصان پہنچا۔ لہذا وہ پندرہ روز میں پچاس کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں اور معافی مانگیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ 

مزید : لاہور