وہ ائیرلائن جس نے جہاز میں تکنیکی خرابی ٹھیک کرنے کیلئے بکروں کی قربانی کی اور پھر۔۔۔

وہ ائیرلائن جس نے جہاز میں تکنیکی خرابی ٹھیک کرنے کیلئے بکروں کی قربانی کی ...
وہ ائیرلائن جس نے جہاز میں تکنیکی خرابی ٹھیک کرنے کیلئے بکروں کی قربانی کی اور پھر۔۔۔

  

کٹھمنڈو (نیوز ڈیسک) ہمارے ہاں خرابی حالات اور بیماری سے نجات کے لئے بطور صدقہ جانور ذبح کرنے کا طریقہ عام پایا جاتا ہے، لیکن آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ نیپال کی قومی ائیرلائن کے ایک طیارے میں جب تکنیکی خرابی پیدا ہوئی تو ائیرلائن نے اس خرابی کو دور کرنے کے لئے انجینئیروں کی مدد لینے کی بجائے بکرے قربان کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

مزیدجانئے: حادثے کاشکار ہونے والے طیارے کا پائلٹ ہی ”جہاز“ نکلا۔۔۔۔

ستمبر 2007ءمیں ائیرلائن کے ایک نمائندے راجو کے سی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ بوئنگ 757 طیارے نے جب چلنے سے انکار کردیا تو تھریبووان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کھڑے اس طیارے کے سامنے دو بکروں کی قربانی دی گئی۔ نمائندے کا کہنا تھا کہ یہ قربانی آسمانی تحفظ کے دیوتا کو پیش کی گئی، جس کی تصویر ائرلائن کے تمام جہازوں پر بنی نظر آتی ہے۔

یقینا آپ جاننا چاہیں گے کہ جہاز ٹھیک کرنے کے لئے بکروں کی قربانی پیش کرنے کا نتیجہ کیا نکلا؟ ائر لائن کے نمائندے کا کہنا تھا کہ اس قربانی کے بعد طیارہ بھلا چنگا ہوگیا اور کامیابی سے ہانگ کانگ کے لئے روانہ ہو گیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس