پی ٹی آئی والو کیچڑ اچھالنا بند کرو‘ زبان ہم بھی رکھتے ہیں:زعیم قادری

پی ٹی آئی والو کیچڑ اچھالنا بند کرو‘ زبان ہم بھی رکھتے ہیں:زعیم قادری
پی ٹی آئی والو کیچڑ اچھالنا بند کرو‘ زبان ہم بھی رکھتے ہیں:زعیم قادری

  

لاہو ر(مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب حکومت کے ترجمان سیدزعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نام نہاد وائٹ پیپر سے اپنے سیاہ کارنامے چھپانے کی کوشش کر رہی ہے, پی ٹی آئی رہنما دوسروں پر کیچڑ اچھالنا بند کریں، زبان ہم بھی رکھتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق زعیم قادری نے سابق گورنر پنجاب اور تحریک انصاف کے راہنماءچوہدری سرور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پنجاب کے معاملات پر ہرزہ سرائی کرنے سے پہلے صوبہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بدترین صورتحال کا بھی جائزہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری سرور خودساختہ اعداد و شمار سے عوام کو الو نہیں بنا سکتے۔ پولیس پر بلاجواز تنقید پی ٹی آئی رہنماﺅں کا مرغوب مشغلہ ہے۔ سیدزعیم  قادری نے کہا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال مجموعی طور پر تمام صوبوں سے بہتر ہے لیکن چوہدری سرور خیبرپختونخوا پولیس کے بارے میں بھی حقائق بیان کرنے کا حوصلہ پیدا کریں۔

مزید : لاہور