آرمی چیف کی امریکی سیکریٹری دفاع سے ملاقات ،دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کی امریکی سیکریٹری دفاع سے ملاقات ،دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا ...
آرمی چیف کی امریکی سیکریٹری دفاع سے ملاقات ،دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے پینٹا گون میں امریکی سیکریٹری دفاع ایشٹن کارٹر سے ملاقات کی ہے جس میں پاک امریکہ دفاعی تعلقات پر بات چیت ہوئی ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے امریکی سیکریٹری دفاع سے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔اس موقع پر دونوں جانب سے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا ۔ملاقات میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قومی اتفاق رائے سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پر عزم ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔آرمی چیف نے خطے میں درپیش چیلنجز پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا ۔ اس موقع پر امریکی سیکرٹری دفاع ایشٹن کارٹر نے آرمی چیف کو امریکہ میں خوش آمدید کہا ۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے آپریشز سے خطے میںامن کے نئے مواقع پیدا ہوئے،دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی مدد کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،امریکہ کے پاکستان سے تعلقات دوسرے ممالک سے ہٹ کر ہیں ،پاکستان اور امریکہ کے تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور دونوں ممالک کی مشترکہ تاریخ ہے ۔امریکی سیکریٹری دفاع نے ضرب عضب کے اثرات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہتا ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں