Lifetime warranty یہ الفاظ آپ نے اکثر مصنوعات یا اشتہاروں میں دیکھیں ہوں گے لیکن ان کا قانونی مطلب کیا ہوتا ہے؟ جان کر آپ کو اس دونمبری پر بے حد غصہ آئے گا

Lifetime warranty یہ الفاظ آپ نے اکثر مصنوعات یا اشتہاروں میں دیکھیں ہوں گے لیکن ان ...
Lifetime warranty یہ الفاظ آپ نے اکثر مصنوعات یا اشتہاروں میں دیکھیں ہوں گے لیکن ان کا قانونی مطلب کیا ہوتا ہے؟ جان کر آپ کو اس دونمبری پر بے حد غصہ آئے گا

  

نیویارک(نیوزڈیسک)اگر آپ کوئی چیز خریدتے ہوئے ’لائف ٹائم وارنٹی‘ جیسے الفاط دیکھیں تو محتاط ہوجائیں کیونکہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ مذکورہ شے کی گارنٹی تمام عمر کے لئے ہے بلکہ اس میں فروخت کنندہ بہت چالاکی کے ساتھ لوگوں کی نفسیات سے کھیلتے ہیں۔

مزید جانئے: دنیا کی تاریخ کا امیرترین آدمی وہ مسلمان جو جس شہر سے گزرتا ہے اس قدر سونا بانٹتا کہ وہاں اس کی قیمت گر جاتی

ایسا ہی کچھ امریکی شہری جمی ایپ کے ساتھ ہو جس نے اپنے کمرے کے بلائنڈز صرف یہ سوچ کر خریدے تھے کہ ان کی لائف ٹائم وارنٹی ہے لیکن پانچ سال بعد جب وہ خراب ہونے لگے تو اس نے کمپنی سے رابطہ کیا کہ اسے نئے بلائینڈز دئیے جائیں لیکن اس کی حیرت کی انتہاءنہ رہی جب اسے بتایا گیا کہ ان کی وارنٹی صرف پانچ سال ہے۔اس کا کہنا تھا کہ کمپنی نے اسے بتایا کہ لائف ٹائم سے مراد اس چیز کی لائف ہے اور بلائینڈز کی لائف ہی پانچ سال ہوتی ہے لہذا اب اسے متبادل چیز نہیں ملے گی اور نئی چیز کے لئے قیمت ادا کرنی ہوگی۔اس نے جب کمپنی سے بحث کرنے کی کوشش کی تو اسے بتایا گیا کہ اس بارے میں بتا دیا گیا تھا۔جمی کاکہنا ہے کہ کمپنیاں یہ باتیں واضح طور پر نہیں بتاتیں اور لوگوں کو اندھیرے میں رکھتی ہیں اور جب چیز فروخت ہوجائے تو پھر گاہک کو اس بارے میں علم ہوتا ہے لیکن تب تک اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

اس کا کہنا تھا کہ جب بھی آپ بازار سے کوئی چیز خریدنے جائیں تو اس طرح کی چالاکیوں سے ہوشیار رہیں اور کوئی بھی نئی چیز خریدتے وقت دکاندار سے واضح طور پر ’لائف ٹائم وارنٹی‘کا مطلب پوچھ لیں تاکہ دھوکے سے بچا جاسکے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس