سکھر پولیس کا سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، فحاشی اڈے پر چھاپہ دو خواتین سمیت چار افراد گرفتار
سکھر(این این آئی)سکھر پولیس کا سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، فحاشی اڈے پر چھاپہ دو خواتین سمیت چار افراد گرفتار ، گرفتار افراد کے خلاف کیس درج ۔
تفصیلات کے مطابق سکھر پولیس کی جانب سے سکھر میں سماجی برائیوں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں،تھانہ سائیٹ پولیس کی بھاری نفری نے تھانے کی حدود گلشن اقبال کے علاقہ میں خفیہ اطلاع ملنے پر کاروائی کرتے ہوئے ایک فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر دو خواتین نوری ملک ، رابعہ اور داؤد سمیت روزی خان کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف تھانہ سائیٹ پر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
پولیس کی جانب سے کاروائی پر علاقہ مکینوں نے سکھر پولیس اور ایس ایس پی سکھر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے امید کی ہے کہ وہ سماجی برائیوں کے خلاف سرگرمیاں جاری رکھے گے جبکہ دوسری جانب ایس ایس پی سکھر نے ایس ایچ او سمیت دیگر افسران کو سماجی برائیاں پھیلانے والے عناصروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔