کئی سالوں کی قانونی جدوجہد رنگ لے آئی،وزیراعلیٰ پنجاب کی کاوشوں سے کروڑوں روپے مالیت کی زمین بازیاب، پارک بن گیا
لاہور(ویب ڈیسک) کلمہ چوک کے قریب145 مرلہ جگہ پر کئی سالوں کی عدالتی جنگ کے بعد غیرقانونی قبضہ واگزار کرالیا گیا اور اب اس جگہ پر ایک خصوبصورت پارک تعمیر کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق 2011میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا گزر کلمہ چوک کے قریب سے ہوا تو ایک مخصوص احاطے کی دیوار پرنظر پڑی۔اتنی پرائم جگہ پر ایک بڑے پلاٹ پر یوں دیوار ہونے سے حیرت ہوئی تو فوراًً اس جگہ کی انکوائری حکم دیا ۔
پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق جگہ بغیرکسی تنازعہ کے پرائیویٹ پراپرٹی بتائی گئی جسے ناقابل تسلیم قرار دیتے ہوئے ازسرنو سخت تحقیقات کی گئی تو آشکار ہوا کہ یہ مذکورہ جگہ LDAکی پراپرٹی ہے جبکہ اس پر کسی مافیا کا قبضہ ہے ۔شہبازشریف نے اداروں کو اس پر ایکشن لینے کا حکم دیا اور اس کیس کے حوالے سے مکمل چھان بین اور فوری قانونی چارہ جوئی کی راہ احتیار کی گئی ۔
اِس دوران روایتی عدالتی کاروائیوں کے پیش نظر کیس التواء کا شکار بھی رہا،مگر کیس کی مکمل پیروی جاری رکھی گئی ،آخر کارکئی سالوں کی قانونی جدوجہد رنگ لے آئی اور کورٹ کے فیصلے کے عین مطابق 14,8000000 روپے مالیت کی اس اراضی کو بازیاب کروا لیا گیا۔ اس اراضی سے ملحقہ اراضی کا کیس بھی عدالت میں ہے اوردو فریقین میں سے فیصلہ آ جانے کے بعد جو بھی اس پلاٹ کا حقدار ہوا وہ حکومت کی طرف سے23,60,00000 روپے کی رقم کا حقدار ٹھہرایا جائے گا ۔
اس سے ملحقہ زمین کا ایک اور ٹکرا 19,60,0000روپے میں حکومت پنجاب نے حالیہ سال خر ید لیا ہے ۔ مجموعی طورپر اس جگہ نے ایک خوبصورت پارک کی شکل اختیار کی ہے جو اب لوگوں کی توجہ اور خوبصورتی کی علامت ہے۔