امیر ترین شہروں کی فہرست میں پاکستان کا کون سا شہر ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

امیر ترین شہروں کی فہرست میں پاکستان کا کون سا شہر ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے ...
امیر ترین شہروں کی فہرست میں پاکستان کا کون سا شہر ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایبٹ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ بینک نے امیر ترین شہروں کی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق ایبٹ آباد بھی دنیا کے امیر ترین شہروں میں سے ایک ہے۔
ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا خوبصورت سیاحتی شہر ایبٹ آباد امیر ترین شہروں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ایک لاکھ کی آبادی والے شہر میں اکثر افراد کا ذریعہ معاش کاروبار ہے، ٹورزم کا گیٹ وے ہونے کی وجہ سے بھی ایبٹ آباد کو کافی اہمیت حاصل ہے۔
صاف ستھری سڑکیں، خوبصورت گھر امیروں کے شہر میں کھانا انتہائی سستا ہے، کوئی بھی فرد صرف 30 روپے میں پیٹ کی آگ بجھا سکتا ہے۔شہریوں کا کہناہے کہ اگرحکومت سیاحت پر توجہ دے تو یہ شہر اچھا منافع دے سکتا ہے۔