ہمارے دین میں یوٹرن کی کیا اہمیت ہے؟ عمران خان کے دفاع میں عامر لیاقت حسین نے ایسی بات کہہ دی کہ مسلمان اپنے سر پکڑ لیں گے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے ’یوٹرن‘ سے متعلق بیان کے بعد ملک بھر میں ایک ’ہنگامہ‘ برپا ہے اور بھرپور تبصروں کا سلسلہ جاری ہے مگر ایسے میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ’یوٹرن‘ کی ایسی تشریح کر دی ہے کہ وزیراعظم بھی ہنسی نہیں روک پائیں گے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”یوٹرن واپس پلٹنے کو کہتے ہیں۔ ہمارے دین میں واپس پلٹنے والا ”رجوع“ کرنے والا ہے۔ واپس پلٹنا اچھا ہوتا ہے، بات پر جمے رہنا مناسب نہیں ہوتا۔ عمران خان نے یوٹرن سے مراد رجوع کو لیا ہے اور صحیح مطلب اخذ کیا ہے۔۔۔ ہر بڑا لیڈر اور انسان یوٹرن لیتا تھا اور لیتا رہے گا۔ “