حکومت مدینہ کی ریاست کا حوالہ دینا چھوڑ دے ،وہاں جھوٹ ہوتا تھا نہ ہی غلط بیانی:سینیٹر جاوید عباسی

حکومت مدینہ کی ریاست کا حوالہ دینا چھوڑ دے ،وہاں جھوٹ ہوتا تھا نہ ہی غلط ...
حکومت مدینہ کی ریاست کا حوالہ دینا چھوڑ دے ،وہاں جھوٹ ہوتا تھا نہ ہی غلط بیانی:سینیٹر جاوید عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ مدینہ کی ریاست کا حوالہ دینا چھوڑ دیں کیونکہ وہاں نہ جھوٹ ہوتا تھا نہ ہی غلط بیانی، یہاں سب کچھ اس کے برعکس ہو رہا ہے، بہت دکھ کی بات ہے کہ ملک کا وزیر اعظم غلط بیانی کرنے کی بات کر رہا ہے،

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام سے بہت زیادہ دعوی کیے، انہوں نے عوام سے مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کی بات کی اور آتے ہی عوام پر مہنگائی بم گرا دیا، اس کے علاوہ حکومت نے آئی ایم کے پاس نہ جانے کی بات کی لیکن پھر ان کے پاس بھی گئے، حکومت بہت دفعہ یوٹرن لے چکی ہے،عمران نے خود اعتراف کیا ہے غلط بیا نی کرنے کا ،سب لوگوں کو پتا ہے کہ عمران خان نے شیخ رشید کے بارے میں کیا کہا تھا ؟سب لوگوں کو پتا ہے کہ وزیر اعظم نے قاف لیگ کے بارے میں کیا کہا تھا ؟ کیا وزیر اعظم کو اس بات کا اعتراف کرنا چاہئے تھا ،وزیر اعظم کے دعوی کہاں گئے؟ہر آدمی ان سے پوچھتا ہے کہ جن باتوں پر آپ تنقید کرتے تھے تو وہی باتیں اب آپ نے کیوں شروع کر دی ہیں ؟ہمیں وہ بات کرنی چاہئے جس پر کل ہم پہرا بھی دے سکیں ،اس طرح کی باتیں کر کے وزیر اعظم قوم کو کیا پیغام دے رہے ہیں ؟۔انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے سے اسمبلی کا ماحول بہت خراب ہے، یہ ہم سب کی بد قسمتی ہے،اسمبلی میں موجود تمام لوگوں کو اپنی بات کہنے کا مکمل حق ہوتا ہے، سب کو ایک دوسرے کو تحمل مزاجی سے سننے کی ضرورت ہے۔ 

مزید :

قومی -