عامر لیاقت نے شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے دپیکا کی مسکراہٹ کو کس چیز کیساتھ تشبیہ دیدی؟ سوشل میڈیا پر ایسا ہنگامہ برپا ہوا کہ ٹویٹ ہی ڈیلیٹ کر دی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دپیکا پڈوکون رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں جس پر انہیں دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے بھی انہیں شادی کی مبارکباد دی مگر اس کیساتھ ہی دپیکا پڈوکون کی مسکراہٹ کو ایسی چیز سے تشبیہ دیدی کہ دونوں کے مداح بھی آگ بگولہ ہو گئے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت کی یہ ٹویٹ سامنے آئی تو انہیں اس قدر تنقید کا سامنا کرنا پڑا کہ ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے میں ہی عافیت سمجھی۔