منی لانڈرنگ اور بے نامی اکاؤنٹس کی تحقیقات،جے آئی ٹی نے وزارت داخلہ سے اتنے پیسے مانگ لئے کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے 

منی لانڈرنگ اور بے نامی اکاؤنٹس کی تحقیقات،جے آئی ٹی نے وزارت داخلہ سے اتنے ...
منی لانڈرنگ اور بے نامی اکاؤنٹس کی تحقیقات،جے آئی ٹی نے وزارت داخلہ سے اتنے پیسے مانگ لئے کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) منی لانڈرنگ اور بے نامی اکاؤنٹس کی تحقیقات کے لئے قائم کی جانے والی جے آئی ٹی نے وزارت داخلہ سے فوری طور پر مزید 5کروڑ کی اضافی گرانٹ مانگ لی ہے ،ڈی جی ایف آئی اے نے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی جانب سے سیکرٹری داخلہ کے نام لکھے گئے خط میں کہاہے کہ انہیں کراچی میں جے آئی ٹی کا دفتر فعال کرنے کے لیے رقم درکار ہے۔کراچی دفتر نئی عمارت میں قائم کیا گیا یہ عمارت ابھی آپریشنل نہیں تھی، بیرون ملک لا فرم اور ماہرین کی خدمات بھی حاصل کرنا پڑ سکتی ہیں،پہلی بار 20ملین روپے مانگے لیکن 10ملین ملے۔انہوں نے بتایا کہ20ملین کی فراہمی کیلئے دوبارہ درخواست کی لیکن جواب نہیں ملا، تمام اخراجات کی مد میں اب پانچ کروڑ روپے درکار ہیں۔

مزید :

قومی -