دھماکے کی جگہ پر پولیس والوں کو ایسا کیا مل گیا کہ سب کی دوڑیں لگ گئیں؟ جان کر آپ بھی بے حد پریشان ہو جائیں گے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)قائد آباد میں دھماکے کی جگہ سے بم ڈسپوزل سکواڈ نے کھانے کے ٹفن سے بم بر آمد کرلیاہے جبکہ ملنے والے ایک مشکوک تھیلے کوبھی چیک کیا جارہا ہے ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بم ڈسپوزل سکواڈ کی جانب سے دھماکہ کی جگہ سے ملنے والے کھانے کے ٹفن سے بم بر آمد کرلیاہے جبکہ اس جگہ سے ملنے والے ایک مشکوک تھیلے کو بھی چیک کیا جارہاہے ۔ بم ڈسپوز ل سکواڈ کے مطابق دھماکہ پتھارے پر رکھے ہوئے سامان میں فٹ کی گئی ایک ٹائم ڈیوائس سے کیا گیا ۔