بچے سمیت 3افراد حادثات میں جاں بحق، نوجوان کی لاش بر آمد
جلالپور پیروالا،جھوک اتیرا،ڈیرہ غازی خان، عبدالحکیم(سٹی رپورٹر،نمائندہ پاکستان،نامہ نگار)4سالہ بچے سمیت 3افراد حادثات میں جاں بحق ہوگئے جبکہ قبرستان کے قریب سے نشئی کی لاش برآمد ہوئی تفصیل کے مطابق جمعرات کی شب ٹرک (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
اور موٹر سائیکل حادثے کا شکارہونے والے بدنصیب خاندان پر ایک اور قیامت ٹوٹ پڑی ‘ حادثہ میں زخمی ہونے والا 4 سالہ بچہ ساجد جانبر نہ ہو سکا اور جمعہ کی صبح انتقال کر گیا۔ مذکورہ جان لیوا حادثہ میں بچے کے والدین جمعرات کی شب ہی لقمہ اجل بن گئے تھے ۔ جبکہ بچے کا ایک بھائی آگ میں جھلسنے کے باعث 5 روز سے نشتر میں زیر علاج ہے۔دریں اثناء جھوک اترا کے رہائشی معروف ریڈیو مکینک ملک عبدالمجید ملانہ اور اللہ بخش میرانی ڈیرہ غازیخان جا رہے تھے کہ پائیگاں کے نزد ٹویوٹا شوروم کے سامنے ٹرک کو کراس کرتے ہوئے ٹرک کی ٹکر سے نیچے گر گئے اور پیچھے سے آتی ہوئی الفرید بس نمبری C 1186 نے موٹرسائیکل سوار دونوں افراد کو کچل دیا جس سے دونوں موقع پر جابحق گئے ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ٹراما سنٹر منتقل کیا میتیں اپنے اپنے گھروں میں پہنچیں تو کہرام مچھ گیا اور علاقہ کی فضا سوگوار ہوگئی متوفیاں کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سینکڑوں سوگوران کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔جبکہ عبدالحکیم کے نواحی علاقہ ڈیری والا قبرستان کے نزدیک سے ایک نوجوان کی نعش ملی ہے متوفی کی شناخت عاصم بن غلام محمد کے نام سے ہوئی ہے ورثاء نے بتایا کہ متوفی نشے کا عادی تھا موت زائد نشہ کرنے کے سبب واقع ہوئی ہے تاہم پولیس عبدالحکیم اپنے ذرائع سے بھی موت کے اسباب جاننے کی کوشش کررہی ہے ۔