جنوبی پنجاب کی فلور ملوں کو قریبی سینٹرز سے گندم فراہم کی جائے‘ حبیب لغاری

جنوبی پنجاب کی فلور ملوں کو قریبی سینٹرز سے گندم فراہم کی جائے‘ حبیب لغاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب) کے چےئرمین حبیب الرحمن خان لغاری نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک پنجاب فلور ملز مالکان کو اعتماد میں لئے بغیر گندم کی ایلو کیشن کر رہا ہے ، جنوبی پنجاب کی فلور ملوں کو قریبی سینٹرز سے گندم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، محکمہ خوراک پنجاب 2016 ۔ 17 اور 2017۔ 18 کی گندم فلو ملوں کی بجائے فیڈ ملوں کو سبسڈائزڈ نرخوں پر فروخت کرے جبکہ انسانوں کے کھانے کیلئے 2018 ۔ 19 کی گندم فلور ملوں کو فراہم کی جائے تاکہ معیاری بہترین آٹا عوام الناس تک پہنچایا جا سکے، فلور ملز مالکان کسی بھی صورت دو تین سال پرانی گندم عوام الناس کے استعمال کیلئے انہیں اٹھائیں گے ۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ حبیب الرحمن خان لغاری نے کہا کہ محکمہ خوراک پنجاب فلور ملوں کیلئے 120 کلو میٹر یا اس سے بھی زیادہ دوری پر گندم کی ایلو کیشن کر رہا ہے جبکہ پرائیو یٹ افراد کو سینٹرز کے قریبی سے گندم فراہم کی جا رہی ہے ، انہوں نے کہاکہ محکمہ خوراک پنجاب کا یہ طرز عمل بالکل درست نہیں ہے ۔ بلکہ محکمہ خوراک پنجاب کو چاہیے کہ وہ جنوبی پنجاب ضلع رحیم یار خان کی 50 سے زائد فلور ملوں کے قریب ترین سینٹرز سے گندم کے کوٹہ کی فراہمی کو یقینی بنائے ، با صورت دیگر ضلع رحیم یار خان سے پرائیویٹ پارٹنرز / ٹریڈرز کو گندم کے اجراء کی صورت میں گندم کے سٹاکس جلد ختم ہو جائیں گے اور فلور ملوں کو اپنی ضرورت پوری کرنے کیلئے دور دراز کے علاقوں سے گندم اٹھانی پڑے گی جس پر فلور ملوں کو اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑیں گے۔ لہذا محکمہ خوراک پنجاب سے مطالبہ کرتے یں کہ پرائیویٹ پارٹنرز اور ٹریڈرز کو ضلع رحیم یار خان سے گندم کا اجراء فور ی طور پر بند کیا جائے تاکہ فلور ملیں اپنی روزانہ کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے اپنے قریبی گندم کے مراکز سے گندم اٹھا سکیں۔انہوں نے کہاکہ جام پور ضلع راجن پور میں بھی ذخیرہ کردہ گندم کی دیگر اضلاع میں ترسیل کی جا رہی ہے جبکہ جام پور میں موجود فلور ملیں باقاعدگی کے ساتھ سرکاری گندم کا کوٹہ اٹھا رہی ہیں۔
گندم کے سٹاک کی ترسیل کی صورت میں فلور ملوں کو دور دراز علاقوں سے گندم اٹھانی پڑے گی لہذا محکمہ خوراک جام پور کی فلور ملوں کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے فاضل گندم کے سٹاکس کی ترسیل کرے ، محکمہ خوراک پنجاب نے تحصیل جام پور ضلع راجن پور سے گندم تمام سٹاکس کی ایلوکیشن کر دی ہے اور جام پور فلور مل سے کہا جا رہا ہے کہ وہ فاضل پور یا راجن پور سے گندم اٹھائے جو کہ 120 کلو میٹر دور ہے یہ سراسر ذیادتی ہے اس بارے میں ڈائریکٹر فوڈ اور سیکرٹری خوراک کو بھی بذریعہ لیٹر آگاہ کر دیا گیا ہے

مزید :

کامرس -