عالمی مارکیٹ ‘ خام تیل کے نرخوں میں اضافہ
نیویارک/سنگا پور( آن لائن )عالمی مارکیٹ میں برنٹ اور امریکی کروڈ ڈبلیو ٹی آئی کے نرخوں میں 0.7 فیصد تک اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ امریکا میں خام تیل کے ذخیرہ میں کمی آنے کے پیش نظر اس کی طلب میں اضافے اور آئندہ سال اوپیک ممالک کی تیل کی پیداوار میں کمی آنے کے امکانات ہیں۔سنگا پور مرکنٹائل ایکس چینج میں سودے 38 سینٹ بڑھ کر 56.84 ڈالر فی بیرل رہے
جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کے دسمبر کے لیے سودی 48سینٹ اضافے کے ساتھ 67.10 ڈالر فی بیرل طے پائے۔#/s#