سی پیک‘ فیصل آباد میں اقتصادی زون کیلئے 3 ہزار ایکڑ اراضی حاصل

سی پیک‘ فیصل آباد میں اقتصادی زون کیلئے 3 ہزار ایکڑ اراضی حاصل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کے تحت فیصل آباد میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی اقتصادی زون پر کام تیزی سے جاری ہے، اس زون کے لئے 3000ایکڑ اراضی حاصل کی جاچکی ہے اورصنعتی بستی کے قیام کے لئے اقدامات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ وزارت منصوبہ بندی میں قائم سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ اقتصادی زون میں پھلوں اوراشیائے خوراک کی پیکجنگ،ٹیکسٹائیل سٹچنگ و نیٹنگ، فارما سیوٹیکل، انجینئرنگ، کیمیکل، فوڈ پراسیسنگ، پلاسٹک اوردیگر متعلقہ صنعتوں کے قیام اوران کے لئے سہولیات پر توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ اس صنعتی بستی سے ساہیانوالہ انٹرچینج کے ساتھ ہے، اس علاقے میں صنعتی بستی کے قیام کی تجویز صوبائی حکومت کی طرف سے آئی تھی اور اس میں وفاقی حکومت کی طرف سے کوئی مداخلت نہیں کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت پاکستان میں چین کے تعاون سے صعنتی انقلاب برپا ہوگا۔
اس مرحلہ میں ملک کے چاروں صوبوں ‘ گلگت بلتستان ‘ فاٹا اور آزاد کشمیر میں مجموعی طورپر 9 صنعتی زونز بنائیں جائیں گے ۔

مزید :

کامرس -