بزنس مین پینل نے ایف پی سی سی آئی الیکشن میں امیداوار نامزد کردیے
لاہور(نیوزرپورٹر)بزنس مین پینل(بی ایم پی) نے (ایف پی سی سی آئی) کے سالانہ انتخابات برائے2019 کیلئے پنجاب چیمبر ز کلاس سے عدنان خالد بٹ اور فیڈرل (کیپٹل) چیمبرز سے محمد شعیب خان کو امیدوارنامزد کردیاہے۔اس بات کا اعلان جمعہ کو ہونیوالے بزنس مین پینل پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری کو پہلے ہی صدارت کے لئے نامزد کیا جا چکا ہے۔ اس موقع پر پارلیمانی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایم پی کے مرکزی چیئرمین انجم نثار نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور ایک پوسٹ آفس کا کردار ادا کر رہا ہے جو کہ پنجاب کی بزنس کمیونٹی کے لئے ایک مذاق کے مترادف ہے ۔ اب وقت آ گیا ہے کہ پنجاب کے تشخص میں میں بہتری لائی جائے۔انجم نثار نے کہا کہ عدنان خالد بٹ لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممتاز صنعتکار ہیں پیپر اینڈ بورڈکے شعبے سے تعلق رکھتے ہیں،فیروزپور روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے فاؤنڈر چیئرمین ہیں بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کرانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ لاہور چیمبر جو کہ پنجاب کا ایک اہم چیمبر ہے جس نے ہمیشہ تاجر و صنعتکاروں کے لئے آواز بلند کی ہے اسی وجہ سے انکو لاہور چیمبر سے نا ئب صدارت کے لئے نامزد کیا گیا ہے جبکہ محمد شعیب خان مہمند ایجنسی چیمبرز کے سابق صدر ہیں معروف صنعتکار ہیں اور انکا تعلق سٹیل اور گھی انڈسٹری سے ہیں ۔ وہ فاٹا، گلگت ،بلتستا ن کے تاجرووصنعتکاوں کے مسائل کو حل کرانے کا تجربہ رکھتے ہیں۔
انھوں نے کہابزنس پینل کے نامزد امیدواران حکمرانوں کی شان میں قصیدے پڑھنے کے بجائے ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ملک بھر کی تاجر برادری کی خدمت کریں گے اور انشاء اللہ 2019 میں ایک واضح تبدیلی نظر آئے گی اس موقع پر نامزد امیدوار عدنان خالد بٹ اورمحمد شعیب خان نے کہا کہ پنجاب اور کیپٹل ایریاز کے تمام چیمبرز کے دورے کئے جائیں گے۔ بزنس کمیونٹی نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے ہم ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے سب کام میرٹ پر کریں گے۔