شاہ محمود قریشی کی یو اے ای میں ’’سر بنی یاس فورم میں شرکت‘‘ رہنماؤں سے ملاقاتیں

شاہ محمود قریشی کی یو اے ای میں ’’سر بنی یاس فورم میں شرکت‘‘ رہنماؤں سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ’’سربنی یاس فورم ‘‘کے نویں اجلاس میں شرکت کے د و ر ا ن فور م میں شریک رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز و ز یر خارجہ شاہ محمودقریشی دوروزہ سرکاری دورہ پر متحدہ عرب امارات پہنچے۔ انہوں نے دبئی میں ہونیوالی سربنی یاس فورم میں شرکت کی اور فورم میں مشرق وسطیٰ سے جڑے معاملات پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ترجمان کا کہنا ہے وزیر خارجہ نے خلیجی ممالک کے مابین باہمی تعاون اور امن و ا ما ن کی صورتحال پر بات چیت کی۔وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی فورم میں شریک رہنماؤں کو پاکستان کے موقف کے بارے میں آگاہ کرینگے۔
شاہ محمود

مزید :

صفحہ اول -