23 ایڈیشنل سیشن جج،43 سول ججوں کے تقرروتبادلے

23 ایڈیشنل سیشن جج،43 سول ججوں کے تقرروتبادلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے23 ایڈیشنل سیشن ججوں اور 43 سول ججوں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں جن میں معطلی سے بحال ہونے واے 22 سول جج اور 2 ایڈیشنل جج کی بھی شامل ہیں،لاہور ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی نے ان کے خلاف جاری محکمانہ کارروائی ختم کرکے عہدوں پر بحال کیا تھا۔عدالت عالیہ سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق جن ایڈیشنل سیشن ججوں کے تبادلے کئے گئے ہیں ان میں سے محمد علی رانا کا ڈسکہ سے ملکوال،احسن محبوب بخاری کا چیچہ وطنی سے لودھراں،عرفان سعید کا ملکوال سے ٹیکسلا،نوید رضا بخاری کا ٹیکسلا سے بھکر،ظفر اللہ خان کا بھکر سے بھلوال،قمرالزماں کابھلوال سے کہروڑ لعل عیسن،محمد عمر کا ظفر وال سے چونیاں،شاہدصادق کا چونیاں سے ظفر وال،شاہد اقبال تارڑ کا کہروڑ لعل عیسن سے گجرات،عمران نقوی کا گجرات سے جڑانوالہ ، شہزاد احمد کا منچن آباد سے حاصل پور،افتخار النبی کا لاہور سے پنڈی بھٹیاں،قمر یاسین کا پنڈی بھٹیاں سے جتوئی، فیض الحسن کا لاہور سے کھاریاں، محمد عرفان کا کھاریاں سے فیصل آباد، علی نواز کالالیاں سے احمد پور شرقیہ ، حسن عباس سید کااحمد پور شرقیہ سے سمبڑیال، نصیر احمد کا فیصل آباد سے گوجرانوالہ، انجم راضا سید کا گوجرانوالہ سے لالیاں ،لیاقت علی رانجھا کا پنڈ دادنخان سے کھاریاں، ممتاز احمد کا کھاریاں سے پنڈ دادنخاں ،سجاد افضل کا سوہاوہ سے چونیاں اور غلام شبیر کا چونیاں سے سوہاوہ تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
ججزتبادلے

مزید :

صفحہ اول -