ہمیں بھارت سے کشمیر اور پانی کیساتھ اب سموگ کا مسئلہ بھی اٹھانا ہوگا ، زرتاج گل

ہمیں بھارت سے کشمیر اور پانی کیساتھ اب سموگ کا مسئلہ بھی اٹھانا ہوگا ، زرتاج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آ ئی این پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے لاہور ٹریفک پولیس نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر 50لاکھ روپے جرمانہ کیا ہے، پاکستان کو بھارت سے کشمیر اور پانی کیساتھ ساتھ اب سموگ کا مسئلہ بھی اٹھانا ہوگا،بھارت میں فصلیں جلا نے کے باعث لاہور میں شدید سموگ ہوتی ہے، 18ویں ترمیم کے بعدآلودگی کا خاتمہ کرنا صوبوں کی ذمہ داری ہے،مولانا سمیع الحق اور طاہر داوڑ کے قتل کے پیچھے بڑے خفیہ ہاتھ ملوث ہیں، اس کی ذمہ داری افغانستان حکومت پر بھی آتی ہے، پاکستان اس حوالے سے پوری تحقیقات کرے گا۔ افغان حکومت نے طاہر داوڑ کی میت حوالگی کے حوالے سے جو سیاست کھیلی اس کی مذمت کرتے ہیں۔جمعہ کو پارلیمنٹ لاجز میں صحافیوں سے گفتگومیں انکامزید کہنا تھا ماحولیاتی تحفظ ایجنسی ایسا ادارہ ہے جو فضا میں آلودگی کا حساب لگاتا ہے۔سموگ سے قبل بھی کراچی دنیا کے دس آلودہ ترین شہروں میں شامل تھا،اب کراچی کے کچرے میں سموگ کامسئلہ بھی شامل ہوگیا ہے،ماحولیاتی تحفظ ایجنسی اس حوالے سے کام کر رہی ہے اور سموگ کو کم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ پنجاب میں آلودگی روکنے کیلئے بھٹے بھی بند کیے گئے ہیں۔ 18ویں ترمیم کے بعدآلودگی کا خاتمہ کرنا صوبوں کی ذمہ داری ہے اسلئے کراچی میں سموگ روکنے کیلئے سندھ حکومت کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہوگی،صوبہ میں حولیاتی تحفظ ایجنسی کو فعال بنایا جائے،وزارت سندھ حکومت کو صرف معاونت فراہم کر سکتی ہے۔طاہر داوڑ کا قتل پاکستان کیلئے بڑا نقصان ، اسلام آباد سے اغواء اورافغانستان میں قتل بہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے۔ قبائلی علاقوں میں ایک تاریخ کی بڑی پراکسی جنگ لڑی گئی ہے اور افغانستان میں ہونیوالے واقعات کا پاکستان پر براہ راست اثر پڑتا ہے ۔
زرتاج گل

مزید :

علاقائی -