حمزہ محمد صدیقی کا وفد کے ہمراہ اجتماع گاہ کا دورہ

حمزہ محمد صدیقی کا وفد کے ہمراہ اجتماع گاہ کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کا پویلین اینڈ کلب میں اساس کے اجتماع گاہ کا دورہ۔ وفد کے ہمراہ انتظامات کا جائزہ لیا اور سرگرمی کی تفصیلات دریافت کیں۔اساس کے چیف آرگنائزر احسان الحق نے ناظم کراچی کو انتظامات کے حوالے سے تفصیلا آگاہ کیا ،پروگرام کے نظم الاوقات ،تشہیری مہم اور مہمانان کی شرکت کے حوالے سے تازہ بریفنگ دی۔ ناظم کراچی نے کمیٹی کی کوششوں کو سراہا اور سرگرمی کے کامیاب انعقاد کی دعا کرتے ہوئے کہا ، ہم پر کوشش فرض ہے اس میں برکت رب العالمین کی جانب سے ہی ہوتی ہے۔