آئی جی سندھ کی پولیس ایف ایم پر شہریوں سے براہ راست گفتگو

آئی جی سندھ کی پولیس ایف ایم پر شہریوں سے براہ راست گفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے سندھ پولیس ایف ایم ریڈیو اسٹیشن88.6کے فون نمبر02199213663 پر شہریوں سے فون کالز پر براہِ راست گفتگو کی اور انھیں درپیش مسائل ومشکلات کے حل/اذالوں کے لیئے متعلقہ پولیس افسران کو ناصرف ہدایات جاری کیں بلکہ تعمیلی رپورٹس بھی ارسال کرنیکا کہا۔انہوں نے تمام ڈی آئی جیز کو ہدایات جاری کیں کہ شہریوں اور محکمہ پولیس سے وابستہ ملازمین کے مسائل اور مشکلات کا احاطہ کرنے اور انھیں حل کرنیکے ضمن میں علیحدہ علیحدہ کھلی کچہریاں لگائیں تاکہ پولیسنگ کے جملہ امور کو عملاً مؤثر اور عوام دوست بنایا جاسکے ۔آئی جی سندھ نے ایف ایم ریڈیو اسٹیشن پر ذریعہ فون کالزعوامی مسائل سننے اور حل کرنیکے سلسلے کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے تمام ڈی آئی جیز کو ہدایات جاری کیں کہ سندھ پولیس ایف ریڈیو اسٹیشن سے باقاعدہ رابطہ کرکے شیڈول ترتیب دیا جائے اور عوام سے براہِ راست بات چیت کرکے ان کے مسائل سنیں اور انھیں حل کرنیکے لیئے تمام ترممکنہ اقدامات کو یقینی بنائیں۔آئی جی سندھ نے ایف ایم ریڈیو اسٹیشن سے جاری ایک پیغام میں عوام سے کہا کہ لوگوں کے کام آنا اور انکی خدمت کرنے میں ہمیں خوشی ہوتی ہے ۔