اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی؛مسافر سے ایک کلومنشیات برآمد

اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی؛مسافر سے ایک کلومنشیات برآمد
اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی؛مسافر سے ایک کلومنشیات برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایئرپورٹ پراے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مسافرسے ایک کلو منشیات برآمد کرلی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیواسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی پرواز پی اے 270 سے جدہ جانے والے مسافرمہدین شاہ سے ایک کلو آئس ہیروئن بر آمد کرلی۔اے ایس ایف حکام کے مطابق مسافرنے آئس ہیروئن ٹرالی بیگ میں چھپائی تھی، مسافر مہدین شاہ سوات کا رہائشی ہے، جسے گرفتار کر کے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ کرنے یا پاس رکھنے کی سزا موت ہے ۔ سعودی عرب میں سزائے موت کیلئے پھانسی کا طریقہ نہیں اپنایا جاتا بلکہ مجرم کا سر قلم کیا جاتا ہے۔