سانحہ 12مئی کیس، ایم کیو ایم کے 4 کارکنوں کا عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار

سانحہ 12مئی کیس، ایم کیو ایم کے 4 کارکنوں کا عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار
سانحہ 12مئی کیس، ایم کیو ایم کے 4 کارکنوں کا عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستا ن آن لائن)سانحہ 12 مئی کیس میں ایم کیو ایم کے چار کارکنوں نے عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا، عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ اگر اے ٹی سی پر اعتماد نہیں تو ہائیکورٹ سے رجوع کریں۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ 12 مئی کیس کی سماعت ہوئی، میئر کراچی وسیم اختر بھی عدالت پہنچ گئے، ایم کیو ایم کے چار کارکنوں نے عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا،کارکنوں کا درخواست میں موقف ہے کہ ہمیں آپ سے انصاف کی توقع نہیں، انسداددہشتگردی عدالت نے درخواست مسترد کردی،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ اگر اے ٹی سی پر اعتماد نہیں تو ہائیکورٹ سے رجوع کریں۔