ڈاکٹریاسمین راشدہم آرہے ہیں،چیف جسٹس کے کرسچن یونائیٹڈ ہسپتال کی حالت زارسے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کرسچن یونائیٹڈ ہسپتال کوکھنڈربنادیاگیا،ہسپتال ہرصورت اصل حالت میں بحال کرناہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی مین بنچ نے کرسچن یونائیٹڈ ہسپتال کی حالت زارسے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت کی، چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ڈاکٹریاسمین راشدہم آرہے ہیں،اس پر صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ آپ کے آنے کاپتہ چل جائے تومیں بھی پہنچ جاؤں گی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ اگرآپ مصروف ہیں توکوئی بات نہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ ہم 3 بجے یوسی ایچ پہنچیں گے،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کرسچن یونائیٹڈ ہسپتال کوکھنڈربنادیاگیا،ہسپتال ہرصورت اصل حالت میں بحال کرناہے۔