شعیب ملک کے بیٹے کی پہلی تصویر دیکھ کر پاکستانیوں نے انہیں جورو کا غلام کیوں کہنا شروع کردیا؟

شعیب ملک کے بیٹے کی پہلی تصویر دیکھ کر پاکستانیوں نے انہیں جورو کا غلام کیوں ...
شعیب ملک کے بیٹے کی پہلی تصویر دیکھ کر پاکستانیوں نے انہیں جورو کا غلام کیوں کہنا شروع کردیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) شعیب ملک کی جانب سے 2 روز قبل اپنے بیٹے اذہان کی پہلی تصویر شیئر کی گئی جو آدھی ادھوری تھی کیونکہ اس میں بچے کا چہرہ نظر نہیں آرہا تھا۔ تصویر 15 نومبر کو ثانیہ مرزا کی 32 ویں سالگرہ پر شیئر کی گئی تھی جس میں شعیب ملک، ثانیہ مرزا، اذہان، شعیب ملک کی سالی انعم مرزا اور ساس موجود تھیں۔ تصویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر آئی تو نہ صرف خوب پسند کی گئی بلکہ شعیب ملک کو ’ جورو کا غلام‘ کا خطاب بھی دلوا گئی۔


شعیب ملک نے سسرالی فیملی کی تصویر شیئر کی تو پاکستانیوں نے نیک خواہشات کے ساتھ یہ اعتراض بھی اٹھانا شروع کردیا کہ آخر وہ صرف اپنے سسرال میں ہی کیوں نظر آتے ہیں ، آخر ان کے اپنے اہلخانہ کے ساتھ یہ تصویر کیوں نہیں آئی۔ بابر اعظم فین کلب نامی ٹوئٹر ہینڈل سے کہا گیا ” شعیب بھائی آپ ہمیشہ انڈیا جاتے ہیں جیسے آپ لڑکی ہو“۔


گڑیا صدیقی نے شعیب ملک کو مخاطب کرکے کہا ” جورو کے غلام ۔۔۔ کبھی اپنے میکے کی بھی کوئی خبر دے دیا کرو“۔


علی اعوان نے شعیب ملک کو ’ چمچہ‘ بنے رہنے کی تلقین کی۔


صائق انصاری نے سوال اٹھایا کہ شعیب ملک کی اپنی ماں بہن نہیں ہے کیا؟۔


سارا نے پوچھا کہ آخر شعیب ملک اپنی امی کے پاس کم کیوں رہتے ہیں ؟۔


ڈاکٹر ہما چوہدری نے شعیب ملک کو سیالکوٹ جانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ اپنی امی کے ساتھ بھی بچے کی تصویر لگاﺅ۔


سمیع حسن نے کرکٹر سے بھابھی کے ساتھ پاکستان کا چکر لگانے کی درخواست کی۔


شعیب ملک کی جانب سے اپنے ٹویٹ میں 32 ویں سالگرہ پر ثانیہ مرزا کو 16 سال کی جوان قرار دیا گیا جس پر عمیر رانا نے کہا کہ ” شعیب بھائی اچھا کھیل گئے “۔

مزید :

کھیل -