وزیراعظم کا اہم دورے پر کل متحدہ عرب امارات جانے کا فیصلہ ،بڑا پیکج ملنے کا امکان

وزیراعظم کا اہم دورے پر کل متحدہ عرب امارات جانے کا فیصلہ ،بڑا پیکج ملنے کا ...
وزیراعظم کا اہم دورے پر کل متحدہ عرب امارات جانے کا فیصلہ ،بڑا پیکج ملنے کا امکان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم نے اہم دورے پر کل متحدہ عرب امارات جانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں عمران خان متحدہ عرب امارات کے ولی عہد سے ملاقات کریں گے،پاکستان کو سعودی عرب اور چین کے بعد یو اے ای سے بھی بڑا پیکج ملنے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اہم دورے پر کل متحدہ عرب امارات جائیں گے جہاں وہ یو اے ای کے ولی سے ملاقات کرینگے، وزیراعظم کا دورہ ایک روزہ ہو گاجس میں دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

نجی ٹی وی کا ذرائع کے حوالے سے کہناہے کہ دورہ دوست ممالک سے اقتصادی تعاون کے حصول کی کوششوں کا حصہ ہے،سعودی عرب اور چین کے بعد یو اے ای سے بھی بڑا پیکج ملنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے سعودی عرب، چین کے بعد ملائیشیا کا دورہ کرنا تھا تاہم اب کوئی بڑی کامیابی ملنے پر ملائیشیا کے دورے سے قبل امارات جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور