مرتضیٰ وہاب میری انگریزی کے پیچھے ہاتھ دھوکرپڑھ گئے ہیں،انہیں اپنے کام سے کام رکھنا چاہئے ،گورنرسندھ

مرتضیٰ وہاب میری انگریزی کے پیچھے ہاتھ دھوکرپڑھ گئے ہیں،انہیں اپنے کام سے ...
مرتضیٰ وہاب میری انگریزی کے پیچھے ہاتھ دھوکرپڑھ گئے ہیں،انہیں اپنے کام سے کام رکھنا چاہئے ،گورنرسندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب میری انگریزی کے پیچھے ہاتھ دھوکرپڑھ گئے ہیں، انہیں اپنے کام سے کام رکھناچاہئے۔
گورنر سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی یوٹرن والی بات درست ہے،جب تک لیڈریوٹرن نہیں لیتابڑے فیصلے نہیں کرسکتا،انہوں نے کہا کہ فوادچودھری پریس کلب سے متعلق بیان کاخودجواب دیں گے،وفاقی وزیر اطلاعات جوکچھ بولتے ہیں وہ اس کے خودذمہ دارہیں۔

واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹر ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے سپیلنگ مس ٹیک کی تھی جس پر سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔