انشااللہ یہ کیس چلے گا،چیف جسٹس ، گلگت بلتستان کے وزیر کی عدم موجودگی پرایئرپورٹ حکام سے بدتمیزی کیس کی سماعت ملتوی

انشااللہ یہ کیس چلے گا،چیف جسٹس ، گلگت بلتستان کے وزیر کی عدم موجودگی ...
انشااللہ یہ کیس چلے گا،چیف جسٹس ، گلگت بلتستان کے وزیر کی عدم موجودگی پرایئرپورٹ حکام سے بدتمیزی کیس کی سماعت ملتوی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت فدا حسین کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ کے عملے سے بدتمیزی پر ازخود نوٹس کی سماعت صوبائی وزیر کی عدم موجودگی کی بنا پر 3 دسمبر تک کےلئے ملتوی کردی گئی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ نے لاہور رجسٹری میں ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ کو بتایا گیا کہ وزیر سیاحت فدا خان ملک سے باہر ہیں اور 29 نومبر کو واپس آئیں گے۔جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ 'فدا حسین کے آنے پر 3 دسمبر کو اسلام آباد میں سماعت کریں گے اور انشا اللہ یہ کیس چلے گا'۔اس کے ساتھ ہی عدالت عظمیٰ نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس نے گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت فدا حسین کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر حکام سے بدتمیزی کا ازخود نوٹس لیا تھا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور