نیب لاہور نے رمضان شوگر مل کیس کے ریفرنس کی تیاری شروع کر دی

نیب لاہور نے رمضان شوگر مل کیس کے ریفرنس کی تیاری شروع کر دی
نیب لاہور نے رمضان شوگر مل کیس کے ریفرنس کی تیاری شروع کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب لاہور نے رمضان شوگر مل کیس کے ریفرنس کی تیاری شروع کر دی۔ نیب ذرائع کے مطابق ریفرنس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور رمضان شوگر مل کے اہلکاروں کو شامل کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے صاحبزادوں کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا۔ نیب لاہور نے شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز سمیت ملوث افراد کےخلاف ریفرنس کی تیاری کا آغاز کردیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق رمضان شوگر مل، پی اینڈ ڈی اور بلدیہ چنیوٹ سے متعلقہ ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے جسے ریفرنس کا حصہ بنایا جائے گا۔
سابق وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر ضلعی انتظامیہ نے رمضان شوگر مل کو فائدہ پہنچانے کےلئے 25 کلو میٹر نالہ جامعہ آباد سے بھٹو کالونی تک نالہ تعمیر کروایا۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ریکارڈ میں نالے کی تعمیر کا مقصد دیہات کے سیوریج پانی کا نکاس ظاہر کیا گیا جبکہ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ نالہ رمضان شوگر مل کے آلودہ پانی کو سیم نہر میں ڈالنے کےلئے بنایا گیا ہے۔
نیب نے مولانا رحمت اللہ کی درخواست پر جولائی 2018 میں انکوائری کا آغاز کیا۔ رمضان شوگر مل کو فائدہ پہنچانے کےلئے پختہ نالہ بنوایا گیا جس کی ادائیگی قومی خزانے سے کی گئی جو 21 کڑوڑ 50 لاکھ روپے ہے۔