آرمی چیف نے کراچی کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کا عزم ظاہر کردیا

آرمی چیف نے کراچی کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کا عزم ظاہر کردیا
آرمی چیف نے کراچی کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کا عزم ظاہر کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہر قائد کی سیکیورٹی مزید بہتر کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جار ی بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے صوبے کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی ۔آرمی چیف نے رینجرز اور سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معیشت کا انجن ہے ،شہر قائد کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنائیں گے ۔آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان کی بہتری سے تجارتی سرگرمیاں مثبت انداز میں جاری ہیں ۔