چکوترے کے جوس کا آپ کی صحت کے لئے انتہائی خطرناک نقصان سامنے آگیا

چکوترے کے جوس کا آپ کی صحت کے لئے انتہائی خطرناک نقصان سامنے آگیا
چکوترے کے جوس کا آپ کی صحت کے لئے انتہائی خطرناک نقصان سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)چکوترے کا جوس اگرچہ صحت مندانہ چیز ہے لیکن کئی ایسی ادویات ہیں، جن کے ساتھ یہ جوس کسی بھی صورت نہیں لینا چاہیے، ورنہ آپ کو خطرناک نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ برطانیہ کی کنگسٹن یونیورسٹی کے پروفیسر فلپ کریلی نے اس حوالے سے لوگوں کو متنبہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ”چکوترے کا جوس سٹیٹنز (Statins)فیملی کی ادویات کے ساتھ کبھی استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ یہ ادویات جسم میں کولیسٹرول کا لیول کم کرنے اور مریض کو ہارٹ اٹیک اور سٹروک سے بچانے کے لیے دی جاتی ہیں۔ تاہم چکوترے کے جوس میں کچھ ایسے اجزاءہوتے ہیں جو ان ادویات کو جزو بدن بننے سے روکتے ہیں اور دوا الٹی نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔
میل آن لائن کے مطابق پروفیسر فلپ کریلی کامزید کہنا تھا کہ ”سٹیٹنز ہی نہیں بلکہ 53دیگر ایسی ادویات ہیں جو چکوترے کے جوس کے ساتھ نہیں کھانی چاہئیں۔ان ادویات میں کینسر اور انفیکشن کی ادویات، دل اور خون کی وریدوں کی بیماریوں سے متعلق اور ڈپریشن اور اعصابی نظام کی بیماریوں سے متعلق ادویات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ یورینری ٹریکٹ کی میڈیسنز، جنسی قوت کی گولی ویاگرا ، متلی کی دوا ڈومپیریڈن اور دیگر ادویات اور سپلیمنٹس بھی ان دوائیوں میں شامل ہیں جو چکوترے کے جوس کے ساتھ کبھی نہیں لینی چاہئیں۔“
فلپ کریلی کا کہنا تھا کہ”چکوترے کا جوس ادویات اور سپلیمنٹس کے جزو بدن بننے میں رکاوٹ بنتا ہے۔ اس سے بلڈ لیول میں بہت زیادہ اضافہ ہونے کا امکان ہوتا ہے جس سے آدمی کے منہ اور ناک وغیرہ سے خون بہنا شروع ہو سکتا ہے۔ اگر کوئی شخص لوواسٹیٹن کی ایک گولی، ایک گلاس چکوترے کے جوس کے ساتھ لیتا ہے تو اس کا بلڈ لیول اتنا بڑھ جائے گا جتنا لووا سٹیٹن کی 12گولیاں پانی کے ساتھ کھانے سے بڑھ سکتا ہے۔ چنانچہ یہ انسان کے صحت کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ سپلیمنٹس اور ادویات کو چائے اور کافی کے ساتھ لینا بھی مضرصحت ہے کیونکہ اس سے بھی بلڈلیول زیادہ بڑھ جانے کا خدشہ ہوتا ہے۔“

مزید :

تعلیم و صحت -