وہ چائے جو خواتین پی لیں تو مانع حمل گولی اپنا اثر کھودیتی ہے

وہ چائے جو خواتین پی لیں تو مانع حمل گولی اپنا اثر کھودیتی ہے
وہ چائے جو خواتین پی لیں تو مانع حمل گولی اپنا اثر کھودیتی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹ جونز وَرٹ (St John's Wort)ڈپریشن اور بے خوابی کا نباتاتی طریقہ¿ علاج ہے۔ یہ ایک طرح کی چائے ہے جو آدمی کو ذہنی خلفشار سے نجات دلاتی ہے تاہم اب مانع حمل ادویات استعمال کرنے والی خواتین کے لیے اس کا ایک سنگین نقصان سامنے آ گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق برطانیہ کی کنگسٹن یونیورسٹی کے پروفیسر فلپ کریلی کا کہنا ہے کہ سینٹ جونز وَرٹ چائے پینے سے مانع حمل ادویات اپنا اثر کھو دیتی ہیں اور خواتین مانع حمل گولیاں استعمال کرنے کے باوجود حاملہ ہو سکتی ہیں۔
پروفیسر فلپ کریلی کا کہنا تھا کہ ”سینٹ جونز وَرٹ جسم میں وقوع پذیر ہونے والے کیمیائی تعامل کی رفتار تیز کرتی ہے جس کے زیراثر مختلف مادوں کے ٹوٹنے کی رفتار بھی بڑھ جاتی ہے۔ چنانچہ سینٹ جونز ورَٹ چائے کی اس خصوصیت کے باعث مانع حمل گولی بھی تیزی سے شکست و ریخت کا شکار ہو کر اثر کھو دیتی ہے۔ سینٹ جونز وَرٹ چائے کا یہ منفی اثر دیگر کئی ادویات پر بھی ہوتا ہے تاہم مانع حمل گولی پر اس کا اثر شدید تر ہوتا ہے۔“

مزید :

تعلیم و صحت -