آپ روزانہ کچھ دیر اُلٹے قدم پیچھے کی طرف چلنا شروع کردیں تو جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ جان کر آپ آج ہی یہ کام شروع کردیں گے

آپ روزانہ کچھ دیر اُلٹے قدم پیچھے کی طرف چلنا شروع کردیں تو جسم میں کیا ...
آپ روزانہ کچھ دیر اُلٹے قدم پیچھے کی طرف چلنا شروع کردیں تو جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ جان کر آپ آج ہی یہ کام شروع کردیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ہم ہمیشہ آگے کی طرف چلتے ہیں یا پھر ایک جگہ کھڑے ہوتے ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں الٹے قدم چلنے کا ایسا فائدہ بتا دیا ہے کہ سن کر لوگ اسے اپنی عادت بنا لیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق برطانوی سائنسدانوں نے نئی تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ الٹے قدم چلنا حافظے کو بہت تیز بناتا ہے، بالخصوص قلیل مدتی یادداشت کو۔
یونیورسٹی آف رویامپٹن کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 114افراد پر تجربات کیے۔ انہیں ایک ویڈیو دکھائی گئی جس میں ایک خاتون کا بیگ چوری ہو جاتا ہے۔ پھر ان تمام لوگوں سے اس ویڈیو کے متعلق کچھ سوالات پوچھے گئے۔ پھر ان لوگوں کو تین گروپوں میں تقسیم کر دیا گیا۔ ایک کو ایک ہی جگہ کھڑے رہنے کو کہا گیا، ایک کو 30فٹ آگے کی طرف اور ایک گروپ کو 30فٹ پیچھے کی طرف چلنے کو کہا گیا اور دوبارہ ان سے وہی سوالات پوچھے گئے۔
دوسری بار ان لوگوں نے پہلے کی نسبت 2مزید سوالوں کے درست جواب دیئے جو پیچھے کی طرف 30قدم چلے تھے، جبکہ باقی دونوں گروپوں کے لوگوں نے پہلے جتنے سوالوں ہی کے جوابات دیئے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایکسنجیوک کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق اس تخیل کی بہترین عکاسی کرتی ہے کہ زمان (وقت)ہمیشہ مکان (سپیس) کے ذریعے اپنا اظہار کرتا ہے۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ الٹے قدموں حرکت کرنے سے قلیل مدتی یادداشت کیوں تیز ہو جاتی ہے، تاہم ہم پرامید ہیں کہ اس معاملے پر مزید تحقیق سے اس حوالے سے بھی ہمیں آگاہی حاصل ہو جائے گی۔“

مزید :

تعلیم و صحت -