ہنی مون پر جانے والی دلہن اپنی گاڑی ائیرپورٹ پر ہی پارک کرگئی، جب واپس آئی تو گاڑی کس حال میں تھی؟ اندر دیکھ کر حیران پریشان رہ گئی

ہنی مون پر جانے والی دلہن اپنی گاڑی ائیرپورٹ پر ہی پارک کرگئی، جب واپس آئی تو ...
ہنی مون پر جانے والی دلہن اپنی گاڑی ائیرپورٹ پر ہی پارک کرگئی، جب واپس آئی تو گاڑی کس حال میں تھی؟ اندر دیکھ کر حیران پریشان رہ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون ہنی مون پر جمیکا جاتے ہوئے اپنی بی ایم ڈبلیو گاڑی ایئرپورٹ پر ہی پارک کر گئی لیکن جب واپس آئی تو گاڑی ایسی حالت میں موجود تھی کہ دیکھ کر وہ حیران رہ گئی۔ میل آن لائن کے مطابق 42سالہ زوئی پار نے مانچسٹر ایئرپورٹ سے جمیکا کی پرواز پکڑی اور وہیں پارکنگ میں اپنی گاڑی کھڑی کی تھی۔جب واپس آئی تو اس کی گاڑی انتہائی گندی ہو چکی تھی۔ گاڑی کے اندر بھی کھانے پینے کی مختلف اشیاءکے ریپر موجود تھے اور گاڑی 800کلومیٹر سے زائد چلی ہوئی تھی۔


جب زوئی گھر پہنچی تو وہاں جرمانے کاٹکٹ بھی اس کا منتظر تھا۔ پارکنگ کا عملہ، جو اس کی گاڑی چلاتا رہا تھا، اس نے برطانوی شہر اولڈہیم کی ایک پارکنگ میں مقررہ وقت سے زائد گاڑی کھڑی کیے رکھی تھی جس پر 70پاﺅنڈ جرمانہ ہوا، جو زوئی کے گھر پہنچا دیا گیا تھا۔والورہیمپٹن کی رہائشی زوئی پار کا کہنا تھا کہ ”جو کچھ پارکنگ انتظامیہ نے میرے ساتھ کیا، وہ قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے میری گاڑی ہی تباہ کر ڈالی ہے، میں جب گئی تو فیول ٹینک بھرا ہوا تھا، لیکن واپسی پر خالی ملا۔ “