کیا آپ کے ارد گرد کوئی روح موجود ہے؟ نشانیاں جانئے

کیا آپ کے ارد گرد کوئی روح موجود ہے؟ نشانیاں جانئے
کیا آپ کے ارد گرد کوئی روح موجود ہے؟ نشانیاں جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)آپ نے بھی یہ فقرہ اکثر سن رکھا ہو گا کہ مرجانے والے عزیزواقارب کی روحیں گھر میں آتی رہتی ہیں۔ اب ویب سائٹ پڑھ لو نے 7ایسی علامتیں بتا دی ہیں جن سے آپ معلوم کر سکتے ہیں کہ آپ کے اردگرد کوئی روح موجود ہے۔ اس کی پہلی علامت کسی سائے یا غیرمحسوس ہیولے کا نظر آنا ہے۔ جیسے کہ آپ گھر میں اکیلے ہوں اور آپ کو لگے کہ کوئی دروازے کے سامنے سے اچانک گزر گیا ہے۔ روح کی موجودگی کی دوسری علامت دروازوں اور کھڑکیوں وغیرہ کا خودبخود کھلنا اور بند ہونا ہے۔ تیسری علامت کسی عجیب و غریب چیخ یا آواز کا سنائی دینا ہے جسے صرف آپ ہی سن سکتے ہوں۔ ایسا زیادہ تر رات کے وقت ہی ہوتا ہے۔
روح کے موجود ہونے کی چوتھی علامت موسیقی کا بجنا ہے۔ رات کے وقت آپ آفس سے آتے ہوئے گاڑی میں ریڈیو پر موسیقی سن رہے ہوں اور اچانک کوئی ایسا گیت سنائی دینے لگے جو آپ کے کسی متوفی عزیز کو پسند تھا۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ شخص آپ کو ہیلو کہہ رہا ہے۔ پانچویں علامت اچانک کوئی خوشگوار یا ناخوشگوار بو محسوس ہونا ہے۔ آپ کو گھر کے اندر بیٹھے یا صحن میں کوئی خوشبو محسوس ہو اور 5منٹ یا اس سے زائد وقت میں وہ خوشبو ختم ہو جائے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے اردگرد کوئی روح موجود تھی۔ بسااوقات یہ خوشبو کی بجائے بوُ بھی ہو سکتی ہے۔چھٹی علامت کمرے یا گھر کے کسی ایک خاص کونے میں جا کر جسم میں سرد لہر دوڑ جانا ہے۔ اس کا مطلب بھی یہی ہے کہ آپ سے پہلے بھی کوئی وہاں موجود ہے جسے آپ دیکھ نہیں سکتے۔ساتویں علامت کسی کو اپنا نام پکارتے ہوئے سننا۔ جب آپ گھر میں اکیلے ہوں اور آپ کو لگے کہ کوئی آپ کا نام لے کر آپ کو پکار رہا ہے، تو اس کا مطلب بھی یہ ہے کہ کوئی روح آپ کے اردگرد موجود ہے۔یہ تمام علامتیں لوگوں میں روحوں کے متعلق عام پائے جانے والے اعتقادات پر مبنی ہیں۔