ماضی کے معروف ترین ریسلر سٹون کولڈ تو آپ کو یاد ہوں گے، اب یہ کہاں اور کس حال میں ہیں؟ آپ بھی جانئے
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ماضی کے معروف ترین ریسلر سٹون کولڈ سٹیو آسٹن تو آپ کو یاد ہوں گے۔ آج کل وہ کہاں ہیں اور کیا کر رہے ہیں، سن کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ دی مرر کے مطابق ریسلنگ کی دنیا کے نمبر ون سٹار سٹیو آسٹن ان دنوں موٹاپے سے نجات پانے کی تگ و دو کر رہے ہیں۔ اسی لیے انہوں نے بیئر پینی بھی ترک کر دی ہے۔ جب ان کے بیئر چھوڑنے کی خبر آئی تو لوگوں کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا۔ کیونکہ وہ جب ریسلنگ میں کوئی مقابلہ جیتتا تھا تو رِنگ میں ہی بیئر کے کئی کین پی جایا کرتا تھا۔
سٹیو آسٹن کے مداح ان کے بیئر چھوڑنے کی خبر پر کئی طرح کے سوالات اٹھا رہے تھے جن کا اب ان کی طرف سے جواب سامنے آ گیا ہے۔ پوڈکاسٹ پر اپنی ویڈیو پیغام میں 53سالہ سٹیو آسٹن نے کہا ہے کہ میں ان دنوں وزن کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور ڈائٹ پر ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے بیئر پینی چھوڑ دی ہے۔ اس کے علاوہ اس کی کوئی اور وجہ نہیں اور اس حوالے سے جتنی بھی باتیں کی جا رہی ہیں، سب افواہیں ہیں۔ لوگ مجھے ٹیکسٹ میسجز کر رہے ہیں، ای میل اور ڈائریکٹ میسج کر رہے ہیں اور مجھے اس لت سے نجات پانے پر مبارکباد دے رہے ہیں۔ میں ان سب لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔“