اسلام آباد کے ریڈ زون میں بغیر شناخت داخلے پر پابندی عائد کردی گئی،پابندی کا اطلاق کب سے ہو گا ؟اہم خبر آ گئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں بغیر شناخت داخلے پر پابندی عائد کردی گئی،چیکنگ کے بغیر کسی گاڑی اور شہری کو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی.
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ریڈ زون ایریا میں بغیر شناخت داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کا اطلاق 19 نومبر بروز سوموار سے ہو گا ۔چیکنگ کے بغیر کسی گاڑی اور شہری کو ریڈ زون ایریا میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی ،ریڈ زون کے چاروں ناکوں پر پولیس کسی بھی شہری اور گاڑی کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی ریڈ زون میں جانے کی اجازت دے گی ۔پولیس نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گھروں سے نکلتے وقت اپنا اصل شناختی کارڈ اپنے ہمراہ رکھیں تاکہ ریڈ زون میں داخلے کے وقت انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسلام آباد میں داخل ہونے والی ہر گاڑی اور شہری کے بغیر شناختی کارڈ داخلے پر پابندی عائد ہے ۔