’اب تو لوگ مجھے دیکھتے ہی پاگل ہوجاتے ہیں‘ اس نوجوان لڑکی نے65 لاکھ روپے پلاسٹک سرجری پر لگادئیے تو جسم میں کیا تبدیلی آئی؟

’اب تو لوگ مجھے دیکھتے ہی پاگل ہوجاتے ہیں‘ اس نوجوان لڑکی نے65 لاکھ روپے ...
’اب تو لوگ مجھے دیکھتے ہی پاگل ہوجاتے ہیں‘ اس نوجوان لڑکی نے65 لاکھ روپے پلاسٹک سرجری پر لگادئیے تو جسم میں کیا تبدیلی آئی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برن(مانیٹرنگ ڈیسک)سوئٹزرلینڈ میں ایک لڑکی کو اس کی واجبی سی شکل و صورت کے باعث سکول میں سب چڑاتے تھے۔ اب اس لڑکی نے لاکھوں روپے خرچ کرکے پلاسٹک سرجری کروا لی ، جس سے اس کی شکل ایسی ہو گئی ہے کہ دیکھنے والا دیکھتا ہی رہ جائے۔ میل آن لائن کے مطابق 24سالہ سیلین سینتینو نامی یہ لڑکی سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ کی رہائشی ہے۔ وہ چہرے کے خدوخال اور چھاتی سمیت پورے جسم کی پلاسٹک سرجری کروا چکی ہے۔ اس کے لیے کروائے گئے متعدد آپریشنز پر 38ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 65لاکھ روپے) لاگت آئی اور اب وہ پہلے کی نسبت انتہائی خوبصورت ہو چکی ہے اور پہچانی بھی نہیں جاتی۔


سیلین کا کہنا تھا کہ ”میں اتنی خوبصورت نہیں تھی جس کی وجہ سے سکول میں سب میرا مذاق اڑاتے تھے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ میں عدم تحفظ کا شکار ہوگئی اور مجھ میں خوبصورت ہونے کی شدید خواہش پیدا ہو گئی۔ اسی خواہش کو پورا کرنے کے لیے میں نے پلاسٹک سرجری کروانے کا فیصلہ کیا۔ ستمبر 2013ءمیں میرا پہلا آپریشن ہوا۔ میں نے چھاتی کے تین آپریشن کروائے، ناک، گالوں، ہونٹوں، ٹھوڑی اور دیگر تمام عوارض کے بھی آپریشن کروائے۔ اب میں اپنی شکل و صورت سے مطمئن اور خوش ہوں۔ پہلے تو لوگ میرا مذاق اڑاتے تھے لیکن اب جو بھی مجھے دیکھتا ہے پاگل ہو جاتا ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -