سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے فوری بحال اور زمینیں واگزار کرانے کا حکم جاری کر دیا

سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے فوری بحال اور زمینیں واگزار کرانے کا حکم ...
سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے فوری بحال اور زمینیں واگزار کرانے کا حکم جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے فوری بحال کرنے اور کراچی بھر میں ریلوے کی زمینوں کو واگزار کرانے کا حکم جاری کر دیا ، کراچی کے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو ریلوے لائن کلیئر کرانے کی ہدایات بھی جاری۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی رجسٹری میں جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی ایس ریلوے نے بتایا کہ کراچی کے بیشترعلاقوں میں ریلوےزمینوں پر نا جائز قبضہ ہے۔سپریم کورٹ نے ریلوے اراضی کے ارد گرد تجاوزات کے خلاف آپریشن کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شارع فیصل اورراشد منہاس روڈ پرہر طرح کی تجاوزات ختم کریں۔سپریم کورٹ نے کراچی میں سیاحتی مقاصد کے لئے صدر سے اولڈ سٹی ایریا تک ٹرام چلانے کا بھی حکم جاری کرتے ہوئے ڈی ایس ریلوے کو کے ایم سی اور ضلعی انتظامیہ کی مدد سے بوگیاں تیار کرنے کی بھی ہدایت جاری کیں،حکم میں کہا گیا ہے کہ مقامی انتظامیہ ریلوے کی مدد سے روٹ کا تعین کرے۔