پنجاب پولیس کے کتنے اہلکار مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں اور کتنے گرفتار ہو سکے؟ ایسا انکشاف کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار بھی حیران رہ جائیں

پنجاب پولیس کے کتنے اہلکار مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں اور کتنے گرفتار ہو ...
پنجاب پولیس کے کتنے اہلکار مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں اور کتنے گرفتار ہو سکے؟ ایسا انکشاف کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار بھی حیران رہ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب پولیس میں سیاسی مداخلت ختم کرنے اور کارکردگی بہتر بنانے کی باتیں تو بہت زور و شور سے کی جا رہی ہیں مگر موجودہ کارکردگی کچھ ایسی ہے کہ پنجاب پولیس رواں سال مقدمات میں مطلوب اپنے ہی 545 ساتھیوں کو تاحال گرفتار نہیں کر سکی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس میں جرائم پیشہ افسر و اہلکاروں کی تعداد بڑھنے لگی، پولیس کے اپنے ہی اعداد و شمار کے مطابق اہلکاروں کے خلاف لاہور سمیت پنجاب میں 347 مقدمات درج ہوئے جن میں 773 پولیس ملازمین ملوث ہیں۔ لاہور میں اہلکاروں کے خلاف 35 مقدمات درج ہیں جن میں 72 افسر واہلکار ملوث پائے گئے، اب تک پنجاب پولیس نے167 ملازمین کو گرفتار کیا ہے جبکہ تاحال 545 افسران و اہلکار پولیس کی پہنچ سے دور ہیں۔ مقدمات میں ملوث 45 اہلکاروں نے ضمانت کرالی جبکہ 3 اشتہاری قرار دیے جاچکے ہیں۔
پنجاب بھر میں پولیس افسر و اہلکاروں کے خلاف 105 کیسز کے چالان جمع ہوچکے ہیں، 182 کیسز زیر تفتیش ہیں، لاہور میں 10 چالان جمع ہوچکے ہیں جب کہ 24 کیسز ابھی تک زیر تفتیش ہیں، مقدمات میں ملوث 7 افسر و اہلکار گرفتار ہوچکے ہیں جب کہ 55 افسر و اہلکاروں کو پولیس گرفتار نہیں کرسکی، لاہور کے7 اہلکاروں نے ضمانت کرا رکھی ہے اور 3 اشتہاری قراردیے جاچکے ہیں۔