”یہ بے چارہ یوٹرن کیوں نہ لے، اسے تو شادی کرنے کیلئے بھی۔۔۔“ ریحام خان نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر وزیراعظم کے غصے کی انتہاءنہ رہے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ’یوٹرن‘ کے حوالے سے دئیے گئے بیان پر خوب تبصرے اور تجزئیے کئے جا رہے ہیں اور اب ان کی سابق اہلیہ ریحام خان بھی میدان میں آ گئی ہیں جنہوں نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیراعظم کے غصے کی انتہاءنہ رہے۔
ریحام خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”ایک بے چارہ شخص جو یہ بھی اپنے استعمال کنندگان سے پوچھتا ہے کہ شادی کس سے کرنی ہے، طلاق کسے دینی ہے، پارٹی میں کسے شامل کرنا ہے، کب مسکرانا ہے، کب جھگڑا کرنا ہے۔ ایسا کمزور شخص جو اپنے بچوں کو بھی حلف برداری کی تقریب میں نہیں بلا سکا، ہم اس سے توقع کر رہے ہیں کہ وہ یوٹرن نہیں لے گا؟ اپنا دل بڑا کریں۔۔۔“