ڈاکٹر مجاہد کامران کے نیب بارے انکشافات ،مسلم لیگ ن نے ایسا مطالبہ کردیا کہ کوئی تصور بھی نہ کر سکتا تھا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن نے چیف جسٹس سےسابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران کے انکشافات پر چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اَز خود نوٹس لینے اور اعلیٰ سطح کی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی جس کےمتن میں کہا گیاکہ سابق وی سی پنجاب یونیورسٹی مجاہد کامران نے نیب سے متعلق حیران کن انکشاف کرڈالےجس کے مطابق نیب کی حوالات عقوبت خانوں میں تبدیل ہو چکی ہیں ،لوگوں کو من مرضی کے نتائج حاصل کرنے کیلئے تشدد کا نشانہ بنایا جا تا ہےجبکہ ملزمان کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے مجبور کیا جاتا ہے،زیر حراست ملزمان کو ان کے اہلخانہ کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہےجو کہ ملکی و انسانی حقوق کی کھولی خلاف ورزی ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نیب کازیر حراست ملزمان کے ساتھ ایسا سلوک نیب قوانین کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے،نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا ہے،نیب حکومت کے مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہا ہے،ڈاکٹر مجاہد کامران ہی نہیں چیف جسٹس بھی نیب کے رویے سے ناخوش ہیں لہذا یہ ایوان چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ ڈاکٹر مجاہد کامران کے بیان پر سو موٹو نوٹس لیں اورنیب کے معاملے پر اعلیٰ سطحی جے آئی ٹی تشکیل دیں، زیر حراست لوگوں کوزبردستی وعدہ معاف گواہ بنانا انتہائی قابل مذمت ہے ۔