پولیس جو کام عام آدمی کے ساتھ روز کرتی ہے وہی کام پیپلز پارٹی کے ایم پی اے کے ساتھ ہوا تو ممبر اسمبلی نے رونا شروع کر دیا 

پولیس جو کام عام آدمی کے ساتھ روز کرتی ہے وہی کام پیپلز پارٹی کے ایم پی اے کے ...
پولیس جو کام عام آدمی کے ساتھ روز کرتی ہے وہی کام پیپلز پارٹی کے ایم پی اے کے ساتھ ہوا تو ممبر اسمبلی نے رونا شروع کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس کے ناروا سلوک اور ہتک آمیز رویے کے خلاف تحریک استحقاق پنجاب اسمبلی میں جمع ہو گئی، تحریک استحقاق پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی ممتاز علی چانگ کی جانب سے جمع کرائی گئی  ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز  پارٹی کے رکن اسمبلی ممتاز علی چانگ نے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی جانے والی قرارداد میں کہا ہے کہرحیم یار خان میں نہری پانی کی بندش کے خلاف کسان بچاؤ تحریک نے حکومت کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا،بروقت پانی مہیا نہ ہونے سے غریب کاشتکاروں کی فصلوں کو ناقابلِ تلافی نقصان کا سامنا ہے،نہری نظام ہونے کے باوجود کاشتکاروں کو پوار پانی مہیا نہیں کیا جاتا۔ہیڈ پنجند سے ہیڈ قاسم تک عباسیہ لنک کینال سے 104 غیر قانونی کٹ لگائے گئے ہیں،اس بات کو محکمہ انہار کمشنر بہاولپور اور ڈی سی رحیم یار خان کے سامنے تسلیم کرچکا ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کسانوں نے اس پر پرامن احتجاج کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات تھی،پولیس نے احتجاج کرنے والے کاشتکاروں کے ساتھ بدسلوکی شروع کردی۔پولیس نے کاشتکاروں کے ساتھ روائتی ناروا سلوک اور ہتک آمیز رویہ اختیار کیا۔اس موقع پر  ممتاز علی چانگ نے رکن اسمبلی کے طور پر اے ایس پی صادق آباد کو اپنا تعارف کروایا اور کہا کہ پولیس کو روکیں،مگر اے ایس پی نے بات نہ سنی، الٹا پولیس نےان کےساتھ بھی بدتمیزی کی۔پولیس نے نہر پر غیر قانونی کٹ لگانے والوں کے خلاف تو کارروائی نہ کی،الٹا اس پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔اے ایس پی صادق آباد نے رکن اسمبلی کے خلاف بھی جھوٹا پرچہ درج کرادیا۔پولیس کی اس ناروا سلوک اور ہتک آمیز رویہ پرایم پی اے سمیت پورے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا ہے۔